امریکی چیف آف آرمی اسٹاف کےبیان کےبابت ترجمان کا ردعمل

امریکی چیف آف آرمی اسٹاف کے بیان کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا ردعمل امریکی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف مارک میلی نے اتوار کےروز 10/نومبر2019ء کو ABC ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جارح افواج مزید کئی سالوں تک افغانستان میں جارحیت کو جاری رکھے گا۔ امریکی حکام […]

امریکی چیف آف آرمی اسٹاف کے بیان کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا ردعمل

امریکی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف مارک میلی نے اتوار کےروز 10/نومبر2019ء کو ABC ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جارح افواج مزید کئی سالوں تک افغانستان میں جارحیت کو جاری رکھے گا۔

امریکی حکام کے اس مؤقف کی امارت اسلامیہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

افغانستان کی جارحیت کو جاری رکھتے  ہوئے امریکا گذشتہ اٹھارہ برسوں کی طرح ناکام رہیگی اور کوئی کامیاب حاصل نہیں کرسکے گی۔ امریکی عوام سمجھتے ہیں کہ افغانستان پر امریکی جارحیت ناجائز اقدام تھا اور اسے طول دینا بذات خود امریکا کے نقصان میں ہے،یہاں تک امریکی اعلی حکام نے اس جنگ کو ایک عظیم غلطی سمجھتی ہے۔

ریاستہائے متحدہ کے جنرلوں کی جانب سے افغانستان میں جارح افواج کے ٹہرانا  درحقیقت  امریکا کے متضاد، گھبراہٹ خوف  اور کمزور مؤقف کو ظاہر کرتا ہے۔

افغان ملت کسی بیرونی ملک کی فوجی موجودگی کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کرسکتی، بلکہ ان کے خلاف جہاد کرتے ہوئے جارحیت کے مکمل خاتمے تک دشمن کو محوہ کرنے کو جاری رکھے گا۔ ان شاءاللہ وما ذالک علی اللہ بعزیز

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

14 ربیع الاول 1441ھ بمطابق 11 نومبر 2019 ء