خبریال ڈاٹ کام کے متعلق ترجمان کا بیان

چند عرصے سے خبریال ڈاٹ کام نامی انٹرنیٹی ویب سائٹ نے کوشش جاری رکھی ہے کہ امارت اسلامیہ کے چند معروف رہنماؤں کے خلاف پروپیگنڈہ کریں اور ان کے متعلق اذہان کو ابہام میں ڈال دیں۔ ہماری اطلاعات کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ ایسے شخص کی جانب سے سرگرم عمل ہے ،جو بعض جاسوسی نیٹ […]

چند عرصے سے خبریال ڈاٹ کام نامی انٹرنیٹی ویب سائٹ نے کوشش جاری رکھی ہے کہ امارت اسلامیہ کے چند معروف رہنماؤں کے خلاف پروپیگنڈہ کریں اور ان کے متعلق اذہان کو ابہام میں ڈال دیں۔

ہماری اطلاعات کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ ایسے شخص کی جانب سے سرگرم عمل ہے ،جو بعض جاسوسی نیٹ ورک کے لیے اینٹلی جنس خدمات اور جاسوسی کے الزام میں ملوث ہے اور اسی لیے وہ افغانستان سے لندن فرار ہوا ہے۔

ایسا معلوم ہورہا ہے کہ اسے افغان مسئلہ کے اس حساس مرحلے میں ایک بار پھر خفیہ مشن دیا گیا ہے ، تاکہ امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے اعضاء کے متعلق عام اذہان کو مغشوش کریں۔

ہم مذکورہ ویب سائٹ کے اس عمل کو شخصیت کشی کا ایک اینٹلی جنس کوشش اور صحافت کے تمام اخلاق و اصول سے روگردانی سمجھتے ہیں۔ اہل وطن کو تسلی دیتے ہیں کہ مذکورہ ویب سائٹ کی جانب سے شائع شدہ پروپیگنڈہ کا کوئی حقیقت نہیں ہے، مؤمن ہموطن اس طرح پروپیگنڈہ کرنےوالے غلاموں  کو صحافی کی نظر سے نہیں بلکہ دشمن کی صف سے  منتخب شدہ ایک کرایہ دار جاسوس کی نگاہ سے دیکھ لے اور اس کی کسی بات پر یقین نہ رکھے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

23 جمادی الثانی 1441 ھ بمطابق 17 فروری 2020 ء