اشرف غنی کی جانب سے اعلانِ جنگ کےبابت ترجمان کا بیان

اشرف غنی کی جانب سے اعلانِ جنگ کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان  کابل شہر کے دشت برچی اور ننگرہار کے ضلع شیوہ میں  داعش ملیشا کی جانب سے سویلین پر ہونیوالوں حملوں کی امارت اسلامیہ شدید مذمت کرتی ہے،جن میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا۔ مگر اسے فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ […]

اشرف غنی کی جانب سے اعلانِ جنگ کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

 کابل شہر کے دشت برچی اور ننگرہار کے ضلع شیوہ میں  داعش ملیشا کی جانب سے سویلین پر ہونیوالوں حملوں کی امارت اسلامیہ شدید مذمت کرتی ہے،جن میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا۔

مگر اسے فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ الحمدللہ امارت اسلامیہ کے فیصلہ  کن آپریشن کےنتیجے میں اب   ملک بھر میں داعش کا کہیں بھی مضبوط گڑھ  نہیں ہے، ایسے حملے کابل شہر میں اینٹلی جنس سروس گیسٹ ہاؤس میں داعش کے اہم افراد اور کابل انتظامیہ مشترکہ طور منصوبہ بندی اور انہیں عملی جامہ پہناتے ہیں،  تاکہ قوم کو تباہ کریں،  ناکام پالیسیوں کو عملی جامہ پہانے کے لیے راہ ہموار کریں اور  اسلام اور امن مخالف اقدامات کریں۔

جب  امریکا اور امارت اسلامیہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوا  اور قومی و بین الاقوامی فریق کی جانب سے اس کی تصدیق ہوئی، پہلے دن سے اشرف غنی کے انتظامیہ کی جانب سے امن عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

قیدیوں کی رہائی کو جان بوجھ مؤخر کردی گئی ہے، جو معاہدے پر عمل درآمد  اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز کے لیے ایک  اہم اقدام تھا اور  ساتھ ہی کورونا بیماری کی وجہ سے ہزاروں قیدیوں کی زندگی موجودہ خطرے  سے نجات پاسکتی۔

اب امارت اسلامیہ کے خلاف جارحانہ جنگ کا اعلان ظاہر کررہا ہے کہ اشرف غنی اپنے اقتدار کو مزید جنگ کے سائے میں وسعت کا خواہاں ہیں۔

امارت اسلامیہ کی فوجی تشکیل دشمن کی ہر قسم کی حرکت اور جارحیت کے لیے آمادہ ہے، اپنی عوام اور محاذوں کا مضبوطی سے   دفاع کے لیے تیار ہے۔ ان شاءاللہ

فی الحال جن مقامات پر جنگیں لڑی جارہی ہیں،ان کی علت کابل انتظامیہ کی فوجوں کی جانب سے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنا  اور نئی چوکیوں اور مراکز کو قائم کرنا ہے۔

اس کے بعد جنگوں کی شدت اور نتائج کی ذمہ داری کابل انتظامیہ پر ہے، امارت اسلامیہ ہر قسم کی حالات کے لیے اپنی صلاحیت اور آمادگی رکھتی ہے۔ الحمدللہ

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

20 رمضان المبارک1441 ھ بمطابق 12 مئی 2020 ء