یورپی کونسل کے اعلامیہ کے بابت ترجمان کا بیان

یورپی کونسل کے اعلامیہ کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان یہ کہ یورپی کونسل نے ایک اعلامیہ میں افغانستان میں امن و امان کی کوششوں کی حمایت کی  ہے،ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔  مگر اس اعلامیہ میں کچھ ایسے نکات بھی ہیں، جو افغانوں کی خودمختاری کے حق سے متصادم ہیں۔ یہ […]

یورپی کونسل کے اعلامیہ کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

یہ کہ یورپی کونسل نے ایک اعلامیہ میں افغانستان میں امن و امان کی کوششوں کی حمایت کی  ہے،ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔  مگر اس اعلامیہ میں کچھ ایسے نکات بھی ہیں، جو افغانوں کی خودمختاری کے حق سے متصادم ہیں۔ یہ کہنا ضروری ہے کہ باہر سے مسلط کردہ حکومتیں ہمارے میں ملک میں ہمیشہ تباہی اور جنگوں کے سبب بنی ہیں اور افغانوں کےلیے قابل قبول نہیں ہیں۔ ہم نے بار بار اپنے بیانات میں عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، دوسروں کو بھی چاہیے کہ عالمی عدم مداخلت کے اصول کی بنیاد پر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کریں اور نہ ہی اسی وجہ سے افغان تنازعہ کو مزید پیچیدہ تر کریں۔

امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر امریکا کے اتحادی بھی پرعزم ہیں کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے۔مستقبل کی حکومت کے متعلق افغان ہی بین الافغانی مذاکرات کے نتیجے میں فیصلہ کرینگے اور یہ  افغانوں کا جائز حق ہے۔ امید ہے کہ سبھی اپنے وعدوں کی پاسداری کرینگے، عدم مداخلت کے بین الاقوامی  اصول پر عمل کرینگے اور امن کے عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

07 شوال المکرم 1441 ھ بمطابق 30 مئی 2020 ء