کابل شیرشاہ سوری مسجد امام کی شہادت کے متعلق ترجمان کا بیان

کابل شیرشاہ سوری مسجد امام کی شہادت کے متعلق امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان دشمن  حلقہ جات کے جرائم کے سلسلے میں آج جمعہ کےروز کابل شہر کے کارتہ چار کے علاقے میں جامع مسجد شیرشاہ سوری کے خطیب مولوی عزیزاللہ مفلح ایک دھماکے میں شہید ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون امارت اسلامیہ اس […]

کابل شیرشاہ سوری مسجد امام کی شہادت کے متعلق امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

دشمن  حلقہ جات کے جرائم کے سلسلے میں آج جمعہ کےروز کابل شہر کے کارتہ چار کے علاقے میں جامع مسجد شیرشاہ سوری کے خطیب مولوی عزیزاللہ مفلح ایک دھماکے میں شہید ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

امارت اسلامیہ اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، اسے ایک گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے ان کی شہادت کی قبولیت کی دعا کرتی ہے۔

یہ سلسلہ وار قتل اس حال میں انجام ہورہا ہےکہ افغان ملت امن کی بڑھ رہے ہیں۔

دشمن کی خفیہ ایجنسیاں علماء کرام کے کردار سے خوفزدہ ہیں،اس طرح قتل سے ان بااثراور باشعور علماءکرام کو  ہٹا دے، جو مذہبی اور آزادی کےجذبے سےعوام اور خاص کر نوجوان نسل کی تربیت کرتے ہیں۔

چند روز قبل وزیرمحمد اکبرخان مسجدکے امام مرحوم ڈاکٹر محمد ایاز نیازئی کی شہادت، اسی طرح ماہ رمضان میں مساجد میں نمازیوں پر حملے، جنازہ میں دھماکہ، زچہ وبچہ مرکز پر حملہ، بجلی کے کھمبوں کی تباہی اور دیگر عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانا، یہ سب دشمن کے طے شدہ منحوس منصوبے ہیں، جو  اس نازک صورت حال میں خوف، دہشت اور مایوسی پھیلانے اور مفاہمتی عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنےکی غرض سے انجام ہورہے ہیں۔

امارت اسلامیہ ان جرائم کے پست پردہ ‌‌مرتکب افراد  کو متنبہ کرتی ہے کہ افغان ملت سے پوشیدہ نہیں رہ سکتے،، وہ دن دور نہیں ہے کہ اس طرح جرائم کے ایک ایک واقعہ کا محاسبہ ان سے کیا جائیگا۔ ان شاءاللہ

دوسری جانب ہم علماء کرام کو بھی بتلاتے ہیں کہ اپنی سلامتی پر توجہ دیں، کیونکہ تمہارے افکار اور عقائد کے دشمن بہت مکار اور سخت دل ہیں،وہ کسی قسم کی وحشت اور جرم سے روگردانی نہیں کرتے ۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

20 شوال المکرم 1441 ھ بمطابق 12 جون 2020 ء