ہمارا مؤقف / ذبیح اللہ مجاہد

  دوحہ معاہدہ پر عمل درآمد  اور بین الافغان مذاکرات اس لیے ضروری ہے کہ ہم جنگ کی کمی اور اس کے خاتمہ کے  طریقہ کار کو تلاش کریں ۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ پہلے جنگ کا خاتمہ اور بعد میں مذاکرات ہو، یہ مطالبہ غیرمنطقی ہے۔ جنگ اس لیے ہے کہ اب تک […]

 

دوحہ معاہدہ پر عمل درآمد  اور بین الافغان مذاکرات اس لیے ضروری ہے کہ ہم جنگ کی کمی اور اس کے خاتمہ کے  طریقہ کار کو تلاش کریں ۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ پہلے جنگ کا خاتمہ اور بعد میں مذاکرات ہو، یہ مطالبہ غیرمنطقی ہے۔ جنگ اس لیے ہے کہ اب تک ہمیں کوئی دوسرا آپشن نہیں ملا ہے۔

اگر کوئی جنگ نہیں چاہتا ، تو پھر مذاکرات کے آغاز کی راہ میں رکاوٹیں کیوں ڈال رہے ہیں ؟ افغانوں کو سیاسی افہام وتفہیم کے ذریعے نتیجے تک پہنچنے دیں، جو اقوام متحدہ کا مطالبہ ہے۔ غیرذمہ دارانہ اور غیرمنطقی گفتگو اور بےبنیاد الزامات سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

قیدیوں کی رہائی کا عمل جلدازجلد مکمل  اور بین الافغان مذاکرات شروع ہوجائے، یہی مسائل کے حل کا حقیقی اور منطقی طریقہ ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ