قیدیوں اور مذاکرات کے بابت کابل انتظامیہ کے حکام کے دعوؤں پر ترجمان کا ردعمل

قیدیوں اور مذاکرات کےبابت کابل انتظامیہ کے حکام کے دعوؤں پر امارت اسلامیہ کے ترجمان کا ردعمل امن و امان کی گفتگو  اور مذاکرات کا آغاز تمام فریقوں سے حسن نیت اور اخلاص کا مطالبہ کررہا ہے۔ پروپیگنڈہ کرنا، من گھڑت بیانات اور اشتعال انگیز گفتگو کسی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ چند روز […]

قیدیوں اور مذاکرات کےبابت کابل انتظامیہ کے حکام کے دعوؤں پر امارت اسلامیہ کے ترجمان کا ردعمل

امن و امان کی گفتگو  اور مذاکرات کا آغاز تمام فریقوں سے حسن نیت اور اخلاص کا مطالبہ کررہا ہے۔ پروپیگنڈہ کرنا، من گھڑت بیانات اور اشتعال انگیز گفتگو کسی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

چند روز سے کابل انتظامیہ کے عہدیدار وں نے مذاکرات کے آغاز اور امارت اسلامیہ کے قیدیوں کے متعلق حقائق کے برعکس مؤقف اپنا رکھا ہے۔

دو روز قبل کابل انتظامیہ کے صدارتی محل کے ایک مشیر نے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں (بین الافغان) کلمہ کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور گویا مذاکرات کابل انتظامیہ اور طالبان کے درمیان ہونگےوغیرہ۔

ہم ان مذاکرات کے آغاز کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کے لیے آمادہ ہیں، جو دوحہ کی تاریخی معاہدے میں شامل ہیں اور وہی بین الافغان مذاکرات ہیں،جس کا  تمام افغان متنازعہ فریق احاطہ کریں۔

دوسری جانب جمعہ کےروز صدارتی محل کے سربراہ اشرف غنی نے امریکی محققین اور میڈیاسے گفتگو کے دوران دعوہ کیا کہ  امارت اسلامیہ کی رہائی پانیوالے قیدی عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، منشیات کی سمگلنگ اور خدانخواستہ  غیراخلاقی جرائم میں ملوث تھے۔

ہم ان خود غرض اوربےبنیاد  باتوں کی شدید مذمت اور تردید کرتے ہیں، امارت اسلامیہ کے مجاہدین عالمی سطح پر پاک، باشہامت اور قابل رشک افراد ہیں،  وہ کسی بیرونی ملک کے لیے خطرہ نہ رہے اور نہ ہیں، بلکہ انہیں اس جرم میں گرفتار اور سزا دی جاچکی ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کی آزادی اور استقلال کے جائز حق کا مطالبہ کیا، استعمار اور اس کے غلاموں سے جنگ لڑی، اسی الزام میں سالہا جیلوں میں گزارے اور ان پر اینٹلی جنس اداروں کی جانب سے بےبنیاد اور من گھڑت الزامات  لگائے جاچکے ہیں، اس حال میں کہ سبھی کو معلوم ہے کہ انتظامی اورغیر اخلاقی بدعنوانی کے مرتکب کون  ہے ؟

مذاکرات کے سلسلے میں اس طرح غیرذمہ دارانہ بیانات سے واضح ہورہا ہے کہ کابل انتطامیہ تاحال مصروف عمل ہے کہ امن و امان کی راہ میں رکاوٹیں ایجاد کریں اور پروپیگنڈوں کے ذریعے عالمی سطح پر اشتعال انگیزی کو جنم دے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

25 ذی الحجۃ 1441 ھ بمطابق 15 اگست 2020 ء