امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کےبابت ترجمان کا ردعمل

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا ردعمل امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چند  اداروں کی رپورٹوں کی بنیاد پر افغانستان میں اب تک القاعدہ تنظیم کے اراکین  امارت اسلامیہ سے جنگ میں تعاون کررہا ہے وغیرہ الزامات۔ امارت اسلامیہ اس رپورٹ […]

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا ردعمل

امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چند  اداروں کی رپورٹوں کی بنیاد پر افغانستان میں اب تک القاعدہ تنظیم کے اراکین  امارت اسلامیہ سے جنگ میں تعاون کررہا ہے وغیرہ الزامات۔

امارت اسلامیہ اس رپورٹ کو سختی سے مسترد  کرتی ہے اور ایسے بیانات کو مخصوص اور مذموم اغراض کی فروغ کے لیے مہم سمجھتی ہے۔

دشمن کے خلاف ہمارے مجاہدین طاقتور ہیں،  انہیں کسی بیرونی فریق یا تنظیم کی حمایت کو ضرورت نہیں ہے۔

اس طرح اشتعال انگیز رپورٹ امن کے حوالے سے امریکی نیت پر افغانوں کو مزید  مشکوک کرینگے۔

امریکی حکام، سیاستدان اور بااحساس جماعتوں  کو من گھڑت افواہات کے جال میں پھنسنا نہیں چاہیے اور امریکی فوج کے اندر چند جنگ طلب عناصر کی غلط رپورٹوں اور بےبنیاد معلومات سے دھوکہ میں نہ پڑیں۔

امارت اسلامیہ نے  دوحہ معاہدہ میں عہد  کیا  کہ افغان سرزمین سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کسی قسم کی ضرر متوجہ نہ ہوگی۔

ہم مذکورہ معاہدے کو پابند ہےاور اب تک ہم نے اپنی مد میں کیے جانے والے وعدوں پر احسن طریقے سے عملدرآمد کیا ہے اور عمل کرتے رہینگے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

یکم محرم الحرام 1442 ھ بمطابق 20 اگست 2020 ء