لغمان، قندوز اور بلخ میں تقریبات/ تصویری جھلکیاں

صوبہ لغمان ضلع علینگار کے سنگر کے علاقے میں کمیشن برائے ثقافتی امور کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مدارس کے طلبہ کے درمیان حسن قرائت کا مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں درج ذیل مدارس کے طلبہ نے شرکت کی: مدرسہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جامعہ علوم القرآن احمدیہ […]

صوبہ لغمان ضلع علینگار کے سنگر کے علاقے میں کمیشن برائے ثقافتی امور کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مدارس کے طلبہ کے درمیان حسن قرائت کا مقابلہ ہوا۔

مقابلے میں درج ذیل مدارس کے طلبہ نے شرکت کی:

مدرسہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ

جامعہ علوم القرآن احمدیہ

جامعہ دارالقراء محمدیہ

مدرسہ تحسین القرآن

مدرسہ تعلیم القرآن

مقابلے میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ کو انعامات بھی دیے گئے۔

تصاویر

 

صوبہ قندوز  ضلع دشت آرچی میں کمیشن برائے تعلیم وتربیت کے عہدیداروں نے 52 ضرورت مند  مدارس کیساتھ نقد امداد کی۔

اس دوران ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں اعلی حکام نے شرکت کی اور صوبائی گورنر کی جانب سے مختص کردہ فنڈ سے مدارس کیساتھ نقد امداد کی گئی۔

تصاویر

 

صوبہ بلخ ضلع دولت آباد کے قرہ غوجل جامع مسجد میں 33 اسکولوں کے پرنسپل اور ہیڈماسٹر حضرات  کیساتھ کمیشن برائے تعلیم وتربیت کے عہدیداروں نے ایک اجلاس منعقد کی، جس میں تعلیم سلسلے کی ترقی اور پیشرفت کے حوالے اور اسی طرح اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔

تصاویر