بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ خیراللہ خیرخواہ

جناب ملا خیراللہ خیرخواہ ترجمہ : ہارون بلخی صوبہ قندہار ضلع ارغستان کے گوہری گاؤں میں مرحوم سید ولی کے گھر پیدا ہوئے۔ کمیونزم کودتا کے بعد لڑکپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی اور بلوچستان کے سرانا ن کیمپ، کوئٹہ شہر، جامعہ محمدیہ چراٹ اور کوہاٹ میں دینی علوم کو جاری رکھیں۔ […]

جناب ملا خیراللہ خیرخواہ

ترجمہ : ہارون بلخی

صوبہ قندہار ضلع ارغستان کے گوہری گاؤں میں مرحوم سید ولی کے گھر پیدا ہوئے۔ کمیونزم کودتا کے بعد لڑکپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی اور بلوچستان کے سرانا ن کیمپ، کوئٹہ شہر، جامعہ محمدیہ چراٹ اور کوہاٹ میں دینی علوم کو جاری رکھیں۔

ملا خیراللہ خیرخواہ حافظ قرآن ہیں، موصوف اپنی مادری زبان کے علاوہ فارسی، عربی، انگریزی اور اردو زبانوں میں بلاتکلف گفتگو کرسکتا ہے۔

روس کے خلاف جہاد میں عملی طور پر شرکت کی اور بعد میں تحریک اسلامی طالبان کے آغاز سے مرحوم امیرالمؤمنین محمد عمر مجاہد نوراللہ مرقدہ کی قیادت میں ملک سے فساد کے خاتمہ اور امن و امان کی برقراری میں بھرپور حصہ لیا۔ کابل کی فتح سے قبل طالبان کے ترجمان رہے۔

امارت اسلامیہ کے دوراقتدار میں وزیرداخلہ،اس کے بعد جنوب مغربی حلقہ کے سربراہ اور ہرات کے گورنر مقرر ہوئے۔

ملک پر امریکی جارحیت کے بعد آپ کو 2002ء میں پاکستان میں گرفتارکرنے کے بعد امریکا کے حوالے کردیا گیا۔ یکم مئی 2002ء کو کیوبا کے بدنام زمانہ گوانتانامو عقوبت خانے منتقل کیا گیا اور تقریبا 13 برس وہاں قید رہے۔

ملا خیراللہ خیرخواہ یکم جون 2014ء کو امریکی قیدی کے تبادلے کے نتیجے میں 4 دیگر طالبان رہنماؤں کے ہمراہ رہا اور مملکت قطر میں رہائش پذیر ہوئے۔

آپ 2018ء کو سیاسی دفتر اور امریکا کیساتھ ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے رکن کے طور پر مقرر ہوئے اور اس وقت سیاسی دفتر اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔