بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ شہاب الدین دلاور

جناب شیخ مولوی شہاب الدین دلاور ترجمہ : ہارون بلخی شیخ شہاب الدین دلاور، مرحوم مولوی سید اکبر دلاور کے فرزند 1961 ء کو صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر میں پیدا ہوئے۔ دینی علوم اپنے والد اور لوگر کے مختلف مدارس میں حاصل کیں۔ کمیونزم کودتا کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ […]

جناب شیخ مولوی شہاب الدین دلاور

ترجمہ : ہارون بلخی

شیخ شہاب الدین دلاور، مرحوم مولوی سید اکبر دلاور کے فرزند 1961 ء کو صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر میں پیدا ہوئے۔ دینی علوم اپنے والد اور لوگر کے مختلف مدارس میں حاصل کیں۔ کمیونزم کودتا کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پشاور ہجرت کی۔ 1983ء میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے فارغ اور پشاور کے مختلف مدارس دینیہ میں تدریس شروع کی۔ طالبان حکومت کے دوران پشاور میں قونصل جنرل،پھر اسلاآباد اور اس کے بعد سعودی عرب میں سفیر رہے۔

اسی طرح آپ نےسپریم کورٹ کے نائب اور قندہار کے تمیز محکمہ میں خدمات انجام دیں۔ ملک پر امریکی جارحیت کے بعد آپ سیاسی کمیشن کے رکن منتخب ہوئے۔ مولوی شہاب الدین دلاور اس وقت سیاسی دفتر میں افغان فریق سے رابط کے انتظامی امور کے  انچارج اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔