بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ عبدالحق وثیق

جناب ملا عبدالحق وثیق ترجمہ : ہارون بلخی ملا عبدالحق وثیق صوبہ غزنی ضلع خوگیانی کے غریب قلعہ گاؤں میں ملا محمد نسیم کے گھر پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد اور دیگر دینی علوم ملک کے مختلف مدارس میں حاصل کیں، دورہ حدیث کی چند کتب ملک کی تاریخی پل خشتی مسجد میں عظیم معروف […]

جناب ملا عبدالحق وثیق

ترجمہ : ہارون بلخی

ملا عبدالحق وثیق صوبہ غزنی ضلع خوگیانی کے غریب قلعہ گاؤں میں ملا محمد نسیم کے گھر پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد اور دیگر دینی علوم ملک کے مختلف مدارس میں حاصل کیں، دورہ حدیث کی چند کتب ملک کی تاریخی پل خشتی مسجد میں عظیم معروف عالم دین کونڑ اخوندزادہ سے پڑھیں۔ آپ نے قرآن کریم حفظ کرلیا ہے اور عربی سمیت تین زبانوں میں بات چیت کرسکتے ہیں۔

آپ نے سیاسی زندگی کا آغاز تحریک اسلامی طالبان سے کیا اور تحریک کے ابتداء میں مرحوم ملا محمد عمر مجاہد نوراللہ مرقدہ کے رفیق بنے۔ آپ طالبان حکومت کے دور میں مختلف عہدے پر فائز رہے۔ ابتداء میں صوبہ نیمروز کے انفارمشین ڈائریکٹر، قندہار پولیس چیف، فتح کابل کے بعد اینٹلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ اور نگران اور بعد میں قندہار اینٹلی جنس سروس ڈائریکٹر کی ذمہ داری بھی  دی گئی۔ آپ رئیس الوزراء کی نگرانی میں قائم ہونےوالے کابل سیکورٹی کمیشن کے رکن بھی رہے۔ ملک پر امریکی جارحیت کے بعد آپ کو امریکی افواج نے غزنی میں گرفتار کرلیا اور تقریبا 12 برس تک گوانتانامو قید رہے۔ یکم جون 2014ء کو طالبان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی صورت میں 4 دیگر رہنماؤں کے ہمراہ رہا  اور قطر منتقل ہوئے۔ آپ 2018ء کو طالبان سیاسی دفتر کے رکن اور فروری 2019ء میں امریکا کیساتھ ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے رکن منتخب ہوئے۔اب سیاسی دفتر میں یورپی سیکشن تعلقات کے سربراہ اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔