بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ محمد نبی عمری

جناب مولوی محمد نبی عمری ترجمہ : ہارون بلخی آپ نے صوبہ خوست ضلع اسماعیل کے شمس خیل گاؤں میں 1971ء کو حاجی محمد عمر کے گھر میں جنم لیا۔ ابتدائی علوم ملک میں حاصل کیں۔ سابق سوویت یونین کے قبضے کے بعد پاکستان مہاجر ہوئے اور دینی علوم پاکستان ہی میں مکمل کرلی۔  دینی […]

جناب مولوی محمد نبی عمری

ترجمہ : ہارون بلخی

آپ نے صوبہ خوست ضلع اسماعیل کے شمس خیل گاؤں میں 1971ء کو حاجی محمد عمر کے گھر میں جنم لیا۔ ابتدائی علوم ملک میں حاصل کیں۔ سابق سوویت یونین کے قبضے کے بعد پاکستان مہاجر ہوئے اور دینی علوم پاکستان ہی میں مکمل کرلی۔  دینی علوم اور وفاق المدارس سے سند حاصل کرنے کے بعد 5 سال تک تدریس کی۔ آپ قرآن کریم کے حافظ اور اسی طرح پشتو، فارسی کیساتھ عربی زبان پر عبور رکھتے ہیں۔

آپ نے اپنی سیاسی اور فوجی زندگی کا آغاز جہادی رہنما جناب مولوی جلال الدین حقانی رحمہ اللہ کی قیادت میں کیا اور مختلف کاروائیوں میں پانچ مرتبہ زخمی بھی ہوئے۔ کمیونزم حکومت کے سقوط کے بعد سابق صدر برہان الدین ربانی کے دوراقتدار میں آپ اہل الحل والعقد شوری میں اپنے ضلع کے نمائندہ کے طور پر شریک ہوئے۔آپ مجاہدین کی دورحکومت 1992ء میں دو سال تک خوست کے نائب پولیس سربراہ رہے اور طالبان نے کابل پر قبضہ نہیں کیاتھاکہ آپ صوبہ زابل کے پولیس چیف مقرر ہوئے۔ فتح کابل کے بعد آپ افغان سرحدی فورس کے جنرل کمانڈر کے طور پر مقرر ہوئے۔ ملک پر امریکی جارحیت کے بعد ستمبر2002ء کو امریکی افواج نے آپ کو گرفتار کرلیا اور تقریبا 12 برس تک گوانتانامو میں قید رہے۔ آخرکار یکم جون 2014ء کو طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے تبادلے کی صورت میں 4 دیگر رہنماؤں کے ہمراہ آزاد اور قطر منتقل ہوئے۔ آپ 2018ء میں سیاسی دفتر کے رکن اور فروری 2019ء میں امریکا کیساتھ ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے رکن مقرر ہوئے۔ عمری صاحب فی الحال سیاسی دفتر میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے رابطے کا انچارج اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔