بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ سہیل شاہین

جناب محمد سہیل شاہین ترجمہ : ہارون بلخی آپ مرحوم حاجی غلام محمد خان کے فرزند اور صوبہ پکتیا ضلع احمدآباد کے رہائشی ہیں۔ کابل یونیورسٹی انگلش ڈیپارٹمنٹ سے بیچلر اور صحافت کی ڈگری حاصل کی۔ دینی علوم موقوف علیہ تک  پڑھیں ۔ سوویت یونین کے قبضے کے زمانے قلمی جہاد میں اہم کردار ادا […]

جناب محمد سہیل شاہین

ترجمہ : ہارون بلخی

آپ مرحوم حاجی غلام محمد خان کے فرزند اور صوبہ پکتیا ضلع احمدآباد کے رہائشی ہیں۔

کابل یونیورسٹی انگلش ڈیپارٹمنٹ سے بیچلر اور صحافت کی ڈگری حاصل کی۔ دینی علوم موقوف علیہ تک  پڑھیں ۔

سوویت یونین کے قبضے کے زمانے قلمی جہاد میں اہم کردار ادا کیا اور متعدد رسالوں میں آپ کی تحریریں شائع ہوئیں۔ آپ اچھے لکھاری اور پشتو کیساتھ انگلش میں بھی کالم لکھتے ہیں، اسی طرح اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ فارسی، عربی، انگریزی اور اردو زبانیں بھی بول سکتے ہیں۔

سابق سوویت یونین کے خلاف جہاد کےوقت  آپ مولوی نصراللہ منصور کی تنظیم حرکت انقلاب اسلامی کے خدام الفرقان مجلے اور( Mujahid (TheVoice of کے ایڈیٹر انچیف اور اسی طرح مجاہدین کی سات تنظیموں کی جانب سے شائع ہونے والے انگریزی مجلے (The Jihad Rays)   کے مدیر بھی رہے۔ آپ نے مولوی نصراللہ منصور کی تنظیم حرکت انقلاب اسلامی کی سیاسی کمیٹی کے نائب کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

امارت اسلامیہ کے دور اقتدار میں آپ روزنامہ  (The Kabul times) کے ڈائریکٹر تھے اور پھر نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے امارت اسلامیہ افغانستان کے نمائندگی کے نائب اور بعد میں اسلام آباد میں نائب سفیر  مقرر ہوئے۔

ملک پر امریکی جارحیت کے بعد امارت اسلامیہ کے ثقافتی شعبے میں سرگرم رہے اور الامارہ ویب سائٹ انگلش سیکشن کے ایڈیٹر رہے۔

آپ نے سیاسی دفتر میں ترجمانی کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں کی سربراہی کی ہے اور اس وقت سیاسی دفتر کے اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔