بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ انس حقانی

جناب ملا محمد انس حقانی ترجمہ : ہارون بلخی عظیم جہادی شخصت جناب مولوی جلال الدین حقانی رحمہ اللہ کے چھوٹے صاحبزاد صوبہ پکتیا ضلع گردہ سیڑئی کے کنڈو گاؤں کے رہائشی ہیں، جو 1994ء میں پیدا ہوئے۔ آپ نے عصری تعلیم کیساتھ موقوف علیہ تک دینی علوم بھی حاصل کیں ۔ اپنی مادری زبان […]

جناب ملا محمد انس حقانی

ترجمہ : ہارون بلخی

عظیم جہادی شخصت جناب مولوی جلال الدین حقانی رحمہ اللہ کے چھوٹے صاحبزاد صوبہ پکتیا ضلع گردہ سیڑئی کے کنڈو گاؤں کے رہائشی ہیں، جو 1994ء میں پیدا ہوئے۔ آپ نے عصری تعلیم کیساتھ موقوف علیہ تک دینی علوم بھی حاصل کیں ۔ اپنی مادری زبان کے علاوہ دو دیگر زبانیں بھی بول سکتے ہیں۔ سیاست اور کمپیوٹر  کے مختصر تربیتی کورس بھی پڑھ چکے ہیں، تعلیم کا سلسلہ ابھی پورا نہیں ہواتھا کہ امریکا نے  آپ کو اس حال میں گرفتار کرلیا،جب مملکت قطر میں ایک رشتہ دار سے ملاقات کے لیے گئے تھے، تقریبا 5 برس تک بگرام جیل میں قید رہے ، نومبر 2019ء کو دو بیرونی ٹیچروں کیساتھ تبادلے کی صورت میں دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آزاد ہوئے اورآپ کو  قطر منتقل کیا گیا۔ آپ کو فروری 2019ء میں امریکا کیساتھ ہونے والے مذاکراتی ٹیم کا رکن مقرر کیاگیا،جب کہ آپ اس وقت قید میں تھے۔انس حقانی فی الحال قطر میں سیاسی دفتر میڈیا ونگ اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔