بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ ڈاکٹر نعیم

جناب ڈاکٹر محمد نعیم ترجمہ : ہارون بلخی شہید ڈاکٹر آغاجان کے فرزند  ڈاکٹر محمد نعیم  نے 1974ء میں صوبہ میدان وردک ضلع چک کے عربان درہ کے بہادر خان گاؤں میں آنکھ کھولی ۔ جب 1980ء میں آپ کے والد کو روس اور کیمونسٹی غلاموں نے شہید کردیا، تو ابتدائی تعلیم اور فارسی نظم […]

جناب ڈاکٹر محمد نعیم

ترجمہ : ہارون بلخی

شہید ڈاکٹر آغاجان کے فرزند  ڈاکٹر محمد نعیم  نے 1974ء میں صوبہ میدان وردک ضلع چک کے عربان درہ کے بہادر خان گاؤں میں آنکھ کھولی ۔

جب 1980ء میں آپ کے والد کو روس اور کیمونسٹی غلاموں نے شہید کردیا، تو ابتدائی تعلیم اور فارسی نظم کی کتابیں اپنے چچا مرحوم ملا امیرجان سے پڑھی۔ ابتدائی عصری علوم کابل میں سپین گاؤں اسکول سے حاصل کی، بقیہ علوم اپنے علاقے عربان ہائی اسکول اور شہادت مدرسہ میں پڑھیں اور قرآن کریم کا حفظ بھی کرلیا۔

تعلیمی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے1995ء ہمسائیہ ملک پاکستان چلے گئے،2000ء کو  پشاورمیں عربی زبان اور اسلامی علوم ڈیپارٹمنٹ سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

2004ء کو گولڈ مڈلسٹ حاصل کرنے سے مکمل کرلی۔

اسی سال آپ نے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا، 2005ء کو پڑھائی مکمل کرلی اور 2010ء کو ریسرچ مکمل کیا، البتہ ریسرچ کی پریزینٹیشن اب تک باقی ہے۔

بتدائی ہی سے عصری تعلیم کیساتھ ساتھ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دینی علوم کو بھی حاصل کرتے رہے،  باالخصوص چھٹیوں کے دوران اور 2006ء میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے دورہ حدیث مکمل کرکے دستار فضیلت کو اپنے سر پر سجایا، واضح رہےکہ دورہ حدیث میں تقریبا 900 فضلا میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔

2008ء سے 2009ء تک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں تدریس کی اور 2009ء سے 2011ء تک پشاور میں عربی زبان اور اسلامی علوم کے ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔

امریکی جارحیت کے آغاز سے امارت اسلامیہ کی صفوف میں تعلیم کے ساتھ نظریاتی، جہادی، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کیں اور اس راہ میں دشمن کی جانب سے قیدوبند کی مشقتیں اور تکالیف بھی جھیلنے پڑیں۔ آپ  2010ء سے امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر میں خدمات انجام دے رہا ہے۔