ہلمند میں امریکی بمباری اورمعاہدے کی خلاف ورزی پر ترجمان کا بیان

ہلمند میں امریکی افواج کی بمباری اورمعاہدے کی باربار خلاف ورزیوں  کےبابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان ہلمند میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد امریکی افواج نے غیرذمہ دارانہ بمباریوں سے دوحہ معاہدہ کی متعددکھلی  خلاف ورزیاں کی ہیں۔ دوحہ معاہدے کی رو سے امریکی افواج جنگی علاقے اور جنگ کے وقت کے علاوہ دیگر […]

ہلمند میں امریکی افواج کی بمباری اورمعاہدے کی باربار خلاف ورزیوں  کےبابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

ہلمند میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد امریکی افواج نے غیرذمہ دارانہ بمباریوں سے دوحہ معاہدہ کی متعددکھلی  خلاف ورزیاں کی ہیں۔

دوحہ معاہدے کی رو سے امریکی افواج جنگی علاقے اور جنگ کے وقت کے علاوہ دیگر مقامات پر بمباری کرسکتی ہے اور نہ ہی کسی کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

مگر گذشتہ دنوں کے دوران دن رات ڈرون اور دیگر طیاروں کے ذریعے صوبہ ہلمند کے نہرسراج، خوشکاوہ، باباجی۔  ضلع گریشک کے مالگیر اور بندبرق۔سنگین، مارجہ، ناوہ اور نادعلی اضلاع کے مختلف علاقوں پر متعدد بار بمباری کی گئی۔ اسی طرح فراہ اور دیگر صوبوں میں بھی فضائی حملے کیے ہیں، جو  دوحہ معاہدہ کی کھلی اور واضح خلاف ورزی ہے۔

امارت اسلامیہ اور امریکا کے درمیان دوحہ معاہدے کی تمام مندرجات واضح ہیں،  کیوں کہ مخالف فریق بار بار معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے،اشتعال انگیز اعمال انجام دے رہاہے   اور جنگ کی جگہ اور جنگی حالت کے علاوہ دیگر علاقوں پر بمباری کررہا ہے۔

اس طرح اقدامات کو  بار بار دہرانے سے نتائج کی ذمہ داری امریکی فریق پر عائد ہوگی۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ

یکم ربیع الاول 1442 ھ بمطابق 18 اکتوبر 2020 ء