پل چرخی جیل میں قیدیوں کو درپیش خطرات کے بابت امارت اسلامیہ کا انتباہ

امارت اسلامیہ کےخفیہ ادارے کی اطلاع کی بنیاد پر داعش ملیشا کے چند کارندے کابل انتظامیہ کی اینٹلی جنس ایجنسی کے تعاون اور رہنمائی سے پل چرخی جیل کے حراستی بلاک میں امارت اسلامیہ  سے وابستہ قیدیوں پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس گھناؤنے مقصد کے لیے خاص ہتھیار جیل پہنچایا گیا ہے اور […]

امارت اسلامیہ کےخفیہ ادارے کی اطلاع کی بنیاد پر داعش ملیشا کے چند کارندے کابل انتظامیہ کی اینٹلی جنس ایجنسی کے تعاون اور رہنمائی سے پل چرخی جیل کے حراستی بلاک میں امارت اسلامیہ  سے وابستہ قیدیوں پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس گھناؤنے مقصد کے لیے خاص ہتھیار جیل پہنچایا گیا ہے اور دیگر لوازم بھی ان کے اختیار میں دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امارت اسلامیہ سنگین تنبیہ دیتی ہے کہ اگر جیل میں ہمارے قیدی کو کسی کی جانب سے نقصان پہنچا، اس کی ذمہ داری کابل انتظامیہ پر ہوگی۔

ماضی میں بھی ہمیں رپورٹیں ملی تھی کہ کابل انتظامیہ اینٹلی جنس  ایجنسی اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کی خاطر  داعش ملیشا  کو بار بار استعمال کررہا  ہے۔جلال آباد جیل پر حملہ، کابل یونیورسٹی پر حالیہ حملہ، کوثر تعلیمی مرکز پر حملہ، بعض علماء، ماہرین، صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر حملے ایسی سازش کا حصہ ہے۔

امارت اسلامیہ کو اپنے قیدیوں کے تحفظ پر شدید تشویش ہے،اس بارے میں تمام ذمہ دار فریقین کو آگاہ رہنا چاہیے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

یکم ربیع الثانی 1442 ھ بمطابق 16 نومبر 2020 ء