ایک ہفتہ میں کابل انتظامیہ کےحملوں میں 29 شہری شہید و زخمی

ایک ہفتہ کے دوران کابل انتظامیہ افواج کے حملوں میں 29 شہری شہید و زخمی جنگی جرائم اور مظالم کے سلسلے میں کابل انتظامیہ کی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ہفتہ میں ملک کے 13 صوبوں ( غزنی، غور، فاریاب، ہرات، بدخشان، کابل، ہلمند، جوزجان، لوگر، کاپیسا، زابل، خوست اور قندوز) میں شہریوں پر 17 زمینی […]

ایک ہفتہ کے دوران کابل انتظامیہ افواج کے حملوں میں 29 شہری شہید و زخمی

جنگی جرائم اور مظالم کے سلسلے میں کابل انتظامیہ کی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ہفتہ میں ملک کے 13 صوبوں ( غزنی، غور، فاریاب، ہرات، بدخشان، کابل، ہلمند، جوزجان، لوگر، کاپیسا، زابل، خوست اور قندوز) میں شہریوں پر 17 زمینی اور فضائی حملے کیے۔

شہری مقامات اور گھروں پر حملوں کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 15 نہتے افراد شہید جب کہ ایک خاتون کے ہمراہ 14 زخمی ہوئے۔

نیز  عوام کے 7 مکانات منہدم، اور نہتے ہموطنوں کے درجنوں بھیڑبکریوں کو شرپسند جنگجوؤں نے ہتھیا لیے۔

امارت اسلامیہ ایک بارپھر عوام اور شہری اہداف پر حملوں کی مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی انسانی اور حقوقی اداروں کو بتلاتی ہے کہ انسانی جرائم کی روک تھام میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

ان جرائم کی تفصیل الامارہ ویب سائٹ میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

25 ربیع الثانی 1442 ھ بمطابق 10 دسمبر 2020 ء