قندہار اور خوست امریکی خلاف ورزیاں، متعدد شہری شہید

دوحہ معاہدے سے بار بار کھلی خلاف ورزی کے سلسلے میں جمعرات کےروز سے امریکی افواج نے صوبہ قندہار کے ارغنداب اور ارغستان اضلاع میں غیر جنگی علاقوں پر بمباری کی۔ جمعرات  کے روز سے آج جمعہ کےدن صبح تک صوبہ قندہار ضلع ارغستان کے سندرزئی  گاؤں اور اسی طرح ضلع ارغنداب کے کوک اور […]

دوحہ معاہدے سے بار بار کھلی خلاف ورزی کے سلسلے میں جمعرات کےروز سے امریکی افواج نے صوبہ قندہار کے ارغنداب اور ارغستان اضلاع میں غیر جنگی علاقوں پر بمباری کی۔

جمعرات  کے روز سے آج جمعہ کےدن صبح تک صوبہ قندہار ضلع ارغستان کے سندرزئی  گاؤں اور اسی طرح ضلع ارغنداب کے کوک اور تابین پل کے علاقوں پر  امریکی طیاروں نے 12 مرتبہ فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 12 شہری شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ جرائم اس حال میں ہورہے ہیں کہ مذکورہ علاقوں میں کسی قسم کی فوجی حرکات اور جنگ نہیں تھی۔

اسی طرح ایک اور سانحہ میں خوست اور اس سے قریب صوبوں میں  امریکی اینٹلی جنس سروس کی تربیت یافتہ ضربتی نامی کرائے کے قاتل امریکی کمانڈروں کی ہدایت پر شہریوں پر حملے کرتے ہیں، چھاپے مارتے ہیں، عوام کے گھروں میں گھس کر مظالم کرتے ہیں۔

دوحہ معاہدہ کی رو سے امریکی غاصب افواج  اور اس سے وابستہ کرائے کے قاتل غیر جنگی علاقوں  اور جنگی حالت کے علاوہ فضائی حملے، شہریوں پر چھاپے  اور عوام پر تشدد نہیں کرسکتی۔

امارت اسلامیہ مسلسل خلاف ورزیوں ، عوام پر فضائی حملے اور چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ایک بار پھر امریکی فریق کو بتلاتی ہے کہ اس طرح جرائم اور مظالم امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو امریکی افواج کے خلاف ردعمل پر مجبور کرسکتاہے ،اس صورت میں نتائج کی تمام تر ذمہ داری امریکی فریق کو راجع ہوگی۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان

امارت اسلامیہ

03 جمادی الاولی 1442 ھ بمطابق 18 دسمبر 2020 ء