ملک میں 2020ء میں شہری نقصانات کے حوالے سے کمیشن برائے سدباب شہری نقصانات کی سالانہ رپورٹ

ملک میں 2020ء میں شہری نقصانات کے حوالے سے کمیشن برائے سدباب شہری نقصانات  کی سالانہ رپورٹ جنوری 2020 ء سے لیکر 16 دسمبر تک 34 صوبوں میں مجموعی طور پر   سویلین نقصانات کے 1834 واقعات درج ہوچکے ہیں۔  ان میں سے 165 امریکہ اور نیٹو افواج کے فضائی حملوں اور چھاپوں میں پیش آئے […]

ملک میں 2020ء میں شہری نقصانات کے حوالے سے کمیشن برائے سدباب شہری نقصانات  کی سالانہ رپورٹ

جنوری 2020 ء سے لیکر 16 دسمبر تک 34 صوبوں میں مجموعی طور پر   سویلین نقصانات کے 1834 واقعات درج ہوچکے ہیں۔  ان میں سے 165 امریکہ اور نیٹو افواج کے فضائی حملوں اور چھاپوں میں پیش آئے ہیں، اسی طرح مذکورہ مجموعہ میں سے 1307 واقعات کابل انتظامیہ کی افواج کی جانب سے انجام ہوئے ہیں۔

اس کےعلاوہ  362 دیگر  واقعات  نامعلوم افراد اور باہمی رنجشوں کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

اسی طرح 2020ء کے دوران امریکا، نیٹو اور کابل انتظامیہ کی افواج نے 424  عام افغانوں کو کسی دلیل کے بغیر حراست میں لیا ۔

درج بالا مجموعہ میں ہمارے 3703  نہتے ہموطن قتل و زخمی ہوئے، جن میں سے 1787 شہید جب کہ 1916 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکا اور نیٹو کی جانب سے 219 شہری شہید ہوئے ہیں، ان میں سے 197 مرد، 71 خواتین اور 61 بچے ہیں۔

نیز امریکی اور نیٹو افواج کے حملوں میں 332 شہری زخمی، جن میں 207 مرد، 68 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں۔

اس کے ساتھ امریکی اور نیٹو افواج نے 260 ہموطنوں کو مظلومیت کی حالت میں گرفتار کیا ہے۔

گذشتہ سال کے دوران کابل انتظامیہ کی پولیس وغیرہ  کی جانب سے 872 افغان شہری شہید ہوئے، جن میں 541 مرد، 133 خواتین اور 198 بچے شامل ہیں۔

اسی طرح 2020ء  کے دوران کابل انتظامیہ کی سیکورٹی فورسز  کی جانب سے 1218 ہموطن زخمی ہوئے ہیں، جن میں 691 مرد، 217 خواتین اور 310 بچے شامل ہیں، اس کے علاوہ 164 افغانوں کو کسی جرم اور  دلیل کے بغیر حراست میں لیے ہیں۔

گذشتہ سال کے دوران ملک میں 596 افغان شہری نامعلوم افراد اور یا باہمی جنگوں کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں، جن میں سے  433 مرد، 104 خواتین اور 59 بچے ہیں۔

اسی طرح گذشتہ سال کے دوران 366 شہری نامعلوم افراد اور یا باہمی جنگوں کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں، جن میں 299 مرد، 28 خواتین اور 39 بچے شامل ہیں۔

متحارب گروہوں کی جانب سے 16 دسمبر 2020ء  تک افغان شہریوں کے جانی و مالی نقصانات درج ذیل ہیں۔

تباہ ہونے والے مساجد 44

تباہ شدہ مدارس 45

عام شہریوں کے مکانات 789

تباہ شدہ صحت کے مراکز 15

عام شہریوں کی تباہ شدہ دکانیں 167

شہریوں کی تباہ ہونے والی گاڑیاں 84

شہریوں کی تباہ شدہ موٹرسائیکلیں 57

ہلاک شدہ مال مویشی 645

عوام سے لوٹی ہوئی نقد رقم : 14720000/ ایک کروڑ سینتالیس لاکھ بیس ہزار افغانی

کسانوں کے تباہ شدہ سولرز 152 عدد

عوام کے تباہ ہونے والے باغات 35

عوام کی زرعی زمین 120 جریب

گذشتہ سال  عام شہریوں کے نقصانات  کا خلاصہ :

افغانستان کے 34 صوبوں میں 2020ء سال کے شہری نقصانات کے واقعات کی مجموعی تعداد 1834 ہے۔ اس مجموعہ میں سے 165  سانحات امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے انجام ہوئے ہیں۔ اسی طرح 1307 کابل انتظامیہ کی سیکورٹی فورسز وغیرہ جب کہ 362 واقعات نامعلوم افراد یا باہمی جنگوں کی وجہ سے پیش آچکے ہیں۔

تمام واقعات میں  ہمارے 3703 نہتے ہموطن شہید و زخمی ہوئے ہیں  ( 1787 شہید اور 1916 زخمی )

درج بالا اعداد وشمار کی وضاحت فی صد کی رو سے درج ذیل گراف میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں اورنقشے میں ذمہ دار فریق کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

مفصل رپورٹ یہاں ملاحظہ کیجیے

اسی طرح مذکورہ  اعداد وشمار کی تفصیل اور فی صد کو علیحدہ فہرست  میں بھی آپ حضرات کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔