ملک میں علماء، صحافیوں اور سیاسی اشخاص کی ٹارگٹ کلنگ کے متعلق ترجمان کا بیان

کچھ عرصہ سے  ملک کے مختلف علاقوں میں بعض علماءکرام، صحافیوں  اور سیاسی اشخاص کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ امارت اسلامیہ نے ہر بار اس طرح ہلاکتوں کی تردید، مذمت اور اسے ملک کے لیے نقصان د ہ قرار دیاہے۔ اب ایک بار پھر اہل وطن اور دنیا کو واضح طور پر بتاتی ہے  کہ […]

کچھ عرصہ سے  ملک کے مختلف علاقوں میں بعض علماءکرام، صحافیوں  اور سیاسی اشخاص کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔

امارت اسلامیہ نے ہر بار اس طرح ہلاکتوں کی تردید، مذمت اور اسے ملک کے لیے نقصان د ہ قرار دیاہے۔ اب ایک بار پھر اہل وطن اور دنیا کو واضح طور پر بتاتی ہے  کہ مذکورہ افراد کسی طور پر بھی ہمارے فوجی اہداف کا حصہ نہیں ہے۔

امارت اسلامیہ کے مجاہدین صرف اس دشمن کو نشانہ بنارہا ہے،جو ہم سے لڑ رہا ہے اور ہمارے خلاف خفیہ سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

اس کے علاوہ کسی  اورشخص کا قتل ہمارا ہدف ہے اور نہ ہی مستقبل میں ملک کے مفاد میں ہے۔ امارت اسلامیہ کے اہداف جدوجہد کے آغاز سے معلوم ہیں اور اس نے  ہمیشہ  اپنی کاروائیوں  کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں سے امارت اسلامیہ نے کبھی بھی اس طرح غیر فوجی اور نہتے اشخاص پر حملہ نہیں کیا ہے۔ لہذا اب بھی کابل انتظامیہ کا دعوہ بےبنیاد ہے،جو کسی دلیل کے بغیر اس طرح حملے کی نسبت امارت اسلامیہ کو کرتی ہے۔

امارت اسلامیہ اہل وطن اور عالمی برادری کو بتلاتی ہے کہ ان عناصر اور حلقوں کی نشاندہی کریں، جو اس نازک مرحلے میں اس طرح اعمال انجام دے رہے ہیں،تاکہ اپنے مذموم مقاصد تک پہنچ پائیں۔

ہمیں یقین ہے کہ اس طرح حملے وہ افراد انجام دے رہے ہیں، جو  ملک میں امن  و امان اور اسلامی نظام کے نفاذ کی  مخالفت کررہا ہے، وہ کوشش کررہے ہیں، کہ اس طرح حملوں سے مجاہدین کو بدنام کرکے ملک کے قبضے کو طول دینے کے لیے راہ ہموار کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

22 جمادی الاولی 1442 ھ ق

17 جدی 1399 ھ ش

06  جنوری 2021 ء