ایران کی قومی سلامتی سپریم کونسل کےچیئرمین سے ملا برادر اخوند کی ملاقات

امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا عبدالغنی برادر اخوند کی قیادت میں جمہوری اسلامی ایران کا دورہ کرنے والے اعلی وفد نے ایرانی قومی سلامتی سپریم کونسل کے چیئرمین جناب علی شامخانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام سے آج (بدھ کے روز) دوپہر سے قبل ملاقات کی۔ ملاقات […]

امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا عبدالغنی برادر اخوند کی قیادت میں جمہوری اسلامی ایران کا دورہ کرنے والے اعلی وفد نے ایرانی قومی سلامتی سپریم کونسل کے چیئرمین جناب علی شامخانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام سے آج (بدھ کے روز) دوپہر سے قبل ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیانی سرحد سے منسک مسائل، افغان تاجروں اور مسافروں کی آمدورفت کے حوالے ،نیز ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات میں بہتری کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

اسی طرح فریقین کے درمیان بین الافغان مذاکرات اور افغانستان و خطے میں پائیدار امن و امان کی اہمیت اور طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی۔

امارت اسلامیہ کا وفد ایران میں دیگر اعلی ایرانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دائمی اچھے تعلقات کو یقینی بنانے کےلیے ضروری  اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ڈاکٹر محمد نعیم ترجمان سیاسی دفتر امارت اسلامیہ

14 جمادی الثانی 1442 ھ بمطابق  27 جنوری  2021ء