امارت اسلامیہ کے اعلی وفد کا دورہ روس

امارت اسلامیہ سیاسی دفتر اور مذاکراتی ٹیم کے نائب حاجی شیرمحمد عباس ستانکزئی  کی قیادت میں بدھ کےروز ایک وفد ماسکو پہنچا اور جمعرات کے روز روسی صدر کےخصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف،ان کے نائب اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک سے متعلقہ موضوعات کیساتھ بین الافغان […]

امارت اسلامیہ سیاسی دفتر اور مذاکراتی ٹیم کے نائب حاجی شیرمحمد عباس ستانکزئی  کی قیادت میں بدھ کےروز ایک وفد ماسکو پہنچا اور جمعرات کے روز روسی صدر کےخصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف،ان کے نائب اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک سے متعلقہ موضوعات کیساتھ بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور دوحہ معاہدہ  کے مکمل نفاذ پر بحث ہوئی۔

روس نے افغانستان میں امن وامان کی برقراری کے حوالے سے تعاون کا اظہار کیا۔

فریقین نے مذکورہ موضوعات کے بارے میں خیالات، مشوروں اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔

ڈاکٹر محمد نعیم ترجمان سیاسی دفتر امارت اسلامیہ

15 جمادی الثانی 1442 ھ بمطابق 28 جنوری 2021 ء