بعض ممالک کے نمائندوں کے بیان کے بابت ترجمان کے اظہارات

بعض ممالک کے نمائندوں کے بیان کےبابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کے اظہارات بعض یورپی اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے ایک بیان کے دوران امارت اسلامیہ پر بےبنیاد  الزامات لگائے کہ گویا  امارت اسلامیہ نے بےہودہ جنگ جاری رکھی ہے، شہریوں کاقتل، عام المنفعہ ڈھانچوں کی تباہی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ وہ […]

بعض ممالک کے نمائندوں کے بیان کےبابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کے اظہارات

بعض یورپی اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے ایک بیان کے دوران امارت اسلامیہ پر بےبنیاد  الزامات لگائے کہ گویا  امارت اسلامیہ نے بےہودہ جنگ جاری رکھی ہے، شہریوں کاقتل، عام المنفعہ ڈھانچوں کی تباہی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

وہ جو الزامات لگا رہے ہیں،تمام بےبنیاد ہے، امارت اسلامیہ عام شہریوں کے قتل میں کسی طور پر بھی ملوث نہیں ہے،کسی مقام پر عام المنفعہ ڈھانچوں  کو تباہ نہیں کیا ، بلکہ عوامی بنیادی ڈھانچوں کی حفاظت اور تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

افغانستان میں موجودہ بحران کا اصل اور اہم عامل بیرونی جارحیت ہے،جس کی وجہ سے 20 سال تک افغانوں کا قتل عام رہاہے ، یہاں نااہل انتظامیہ کو  مسلط کر رکھی ہے اور اب تک کرپٹ انتظامیہ کی حمایت کررہا ہے۔

افسوس کا مقام یہ ہے کہ  گذشتہ 20 سالوں کے سانحات، تباہ کاریوں، فضائی حملوں، قتل عام اور  قسم قسم جرائم ہماری قوم پر عائد کیے گئے ہیں،اس میں یورپی اتحاد سمیت اکثر ممالک  بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث رہے اور بعض اب تک افغانستان میں بیرونی غاصب افواج کی موجودگی کی توسیع کے لیے کوشاں ہیں اورموجودہ جنگ کو مزید جاری رکھنا چاہتا ہے۔

امارت اسلامیہ کاقانونی حق ہے کہ اپنے ملک کو جائز طریقے سے غاصب افواج سے نجات دلا دے۔

اگر دوحہ معاہدے پر عمل درآمد ہوجائے، اس میں امریکہ سمیت تمام ملوث ممالک  اور افغانوں کی بھلائی ہے، مگر اس کے برعکس اگر کوئی دوحہ معاہدے کو نظر انداز کررہا ہے، جنگ جاری رکھنے اور جارحیت کی توسیع کے بہانے ڈھونڈتے رہتے ہیں، تو جیسا کہ افغان مجاہد قوم کی  تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ  افغان اپنی اقدار،سرزمین، ملک  اور حقوق کا  بہادری سے دفاع کرسکتا ہے۔

چوں کہ ہم مذاکرات اور افہام وتفہیم کی بات کررہے ہیں، اس سے کسی نے ناجائز فائدہ  اٹھانا چاہیے اور نہ ہی اسے ہماری کمزوری کا دلیل سمجھے۔

ہمیں ایک قابل فخر اور آزاد قوم کی پشت پناہی حاصل ہے، جو ہر قسم کی سازشوں اور غیرملکی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگا۔ ان شاءاللہ

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

19 جمادی الثانی 1442 ھ بمطابق یکم فروری 2021ء