کاپیسا میں مزدور دشمن کی جانب سے مجاہدین کو نقصان پہنچانے کے بابت ترجمان کا ردعمل

آج جمعرات کے روزمزدور دشمن نے دعوہ کیا کہ گویا صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ میں وسیع علاقوں سے مجاہدین کو نکال دیا  گیا ہے اور 27 مجاہدین شہید  جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ پروپیگنڈہ ایسے وقت میں شائع کیا جارہا ہے کہ چند روو قبل بھی کاذب دشمن نے دعوہ […]

آج جمعرات کے روزمزدور دشمن نے دعوہ کیا کہ گویا صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ میں وسیع علاقوں سے مجاہدین کو نکال دیا  گیا ہے اور 27 مجاہدین شہید  جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ پروپیگنڈہ ایسے وقت میں شائع کیا جارہا ہے کہ چند روو قبل بھی کاذب دشمن نے دعوہ کیا تھا کہ گویا کاپیسا میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو نقصان پہنچانے کے علاوہ وہاں 16 تک بیرونی افراد بھی قتل ہوئے وغیرہ افواہات۔

ہم شکست خوردہ دشمن کے اس طرح پروپیگنڈے اور جھوٹے دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ کاپیسا کے ضلع نجرآب اور بعض دیگر حصوں میں مزدور دشمن نے آپریشن کے نام سے اپنی افواج کو داخل اور بعض مقامات پر عام عوام کے گاؤں اور گھروں پر بمباریاں بھی کی ہیں۔

مگر دشمن کا آپریشن مطلق شکست اور بھاری نقصانات سے روبرو ہوا اور اسے پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا۔

دوسری جانب صوبہ کاپیسا اور امارت اسلامیہ کے زیرکنٹرول ملک کے دیگر علاقوں میں کوئی  غیرملکی شہری موجود نہیں ہے۔مزدور دشمن اس لیے اس عنوان سے اپنے پروپیگنڈوں میں نفع اٹھا رہا ہےکہ اپنے غیرملکی آقاؤں کی مدد اور فضائی حمایت حاصل کریں تاکہ اپنے  حواس باختہ فوجیوں کا حوصلہ افزائی کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

20 رجب المرجب 1442 ھ ق

14 حوت 1399 ھ ش

04 مارچ 2021 ء