بدخشان میں دشمن کی جانب سے عوام کو رسد پہنچانے والے راستوں کی بندش کے بابت ترجمان کا بیان

اطلاعات ہیں کہ کابل انتظامیہ کی افواج اور جنگجوؤں نے صوبہ بدخشان کے نسی، کوف اور درواز وغیرہ اضلاع میں عوام کو رسد پہنچانے والےتمام  راستوں کو بند کردیے ہیں۔ اس جرم کی وجہ سے خواتین، مرد، بچے، بوڑھے، بیمار اور دیگر بے سہارا  افراد کو خوراک، ادویات  اور دیگر اشیاء ضروریات کی شدید قلت […]

اطلاعات ہیں کہ کابل انتظامیہ کی افواج اور جنگجوؤں نے صوبہ بدخشان کے نسی، کوف اور درواز وغیرہ اضلاع میں عوام کو رسد پہنچانے والےتمام  راستوں کو بند کردیے ہیں۔

اس جرم کی وجہ سے خواتین، مرد، بچے، بوڑھے، بیمار اور دیگر بے سہارا  افراد کو خوراک، ادویات  اور دیگر اشیاء ضروریات کی شدید قلت کا سامنا پڑا ہے اور چیزوں کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

عوام کے خلاف حسد اور انتقامی طور پر رسد پہنچانےوالے راستوں کو بند کرنا ناجائز ہے، بلکہ یہی دشمن کی انتہائی کمزوری اور مایوسی کی نشانی ہے،جو مضحکہ خیز طریقوں سے عوام پر دباؤ ڈالنے اور اسے تکلیف میں رکھنا چاہتا ہے۔

امارت اسلامیہ عوام کے خلاف اس طرح عائدکردہ ناکہ بندی اور اسے  ہراساں کرنے کی مذمت کرنے کیساتھ ساتھ انسانی تنظیموں، فلاحی اداروں اور دیگر ذمہ دار جہتوں سے  مطالبہ کرتی ہے کہ اس ظلم وستم  کی روک تھام کریں، نیز ملکی میڈیا  کو بھی مذکورہ مظلوموں کی صدا کو بلند کرنا چاہیے،اس کی رپورٹیں شائع کریں، تاکہ عوام کو ہلاکت سے بچایا جائے اور راستے کھول دیے جائیں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

26 رجب المرجب 1442 ھ ق

20 حوت 1399 ھ ش

10 مارچ 2021 ء