تین ہفتوں میں کٹھ پتلی فوجوں کے شہریوں پر 57 حملے، 96 شہید و زخمی

جنگی جرائم کے سلسلے میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران کابل انتظامیہ کی فوجوں نے نہتے شہریوں پر 57 مرتبہ فضائی و زمینی حملے اور چھاپے مارے ہیں۔ شہریوں پر چھوٹے اور بڑے حملے ملک کے 20 صوبوں کاپیسا، قندہار، غزنی، زابل، لوگر، کابل، فاریاب، کنڑ، قندوز، ننگرہار، جوزجان، بدخشان، ہلمند، فراہ، خوست، بادغیس، بلخ، […]

جنگی جرائم کے سلسلے میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران کابل انتظامیہ کی فوجوں نے نہتے شہریوں پر 57 مرتبہ فضائی و زمینی حملے اور چھاپے مارے ہیں۔

شہریوں پر چھوٹے اور بڑے حملے ملک کے 20 صوبوں کاپیسا، قندہار، غزنی، زابل، لوگر، کابل، فاریاب، کنڑ، قندوز، ننگرہار، جوزجان، بدخشان، ہلمند، فراہ، خوست، بادغیس، بلخ، ہرات، روزگان اور پکتیا  میں کیے گئے،جس سے عوام کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا ۔

مذکورہ بالا حملوں میں ، خواتین، بوڑھوں اور بچوں سمیت 65 شہری شہید جب کہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح 28 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے ۔

درج بالا چھاپوں، فضائی و زمینی اور میزائل حملوں سے عوام کے 79 مکانات، 25 دکانیں، ایک اسکول تباہ ہونے کے علاوہ درجنوں مال مویشی بھی تلف ہوچکے ہیں ۔

امارت اسلامیہ ان مظالم کی سختی سے مذمت کرتی ہے، تمام عالمی تنظیموں اور اداروں کو بتلاتی ہے،کہ شہریوں کی زندگی کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری کی رو سے اس طرح حملوں کی مذمت کریں، تحقیقات کریں اور اس کی روک تھام کےلیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

06 شعبان المعظم 1442 ھ ق

30 حوت 1399 ھ ش

20 مارچ 2021 ء