ہلمند میں شہریوں پر بمباری کے بابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

آج (جمعہ کے روز ) دوپہر کے وقت کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے صوبہ ہلمند ضلع نہرسراج کے یخچال کے علاقے میں عام شہریوں پر وحشت ناک بمباری کی،جس سے 100 تک اہل وطن شہید و زخمی ہوئے۔ سڑک کے کنارے پر واقع فوجی یونٹ کو قندہار- ہرات ہائی وے کے ڈرائیور، مسافر اور مقامی […]

آج (جمعہ کے روز ) دوپہر کے وقت کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے صوبہ ہلمند ضلع نہرسراج کے یخچال کے علاقے میں عام شہریوں پر وحشت ناک بمباری کی،جس سے 100 تک اہل وطن شہید و زخمی ہوئے۔
سڑک کے کنارے پر واقع فوجی یونٹ کو قندہار- ہرات ہائی وے کے ڈرائیور، مسافر اور مقامی لوگ دیکھنے آئےتھے،جنہیں بزدل دشمن نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔
حادثہ میں 30 شہری شہید اور 70 تک زخمی ہوئے ہیں، گیس سے بھری عوام کے ٹینکر کو تباہ کردیا گیا ہے۔
امارت اسلامیہ اس وحشت ناک المیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، اسے دشمن کی شکست، گھبراہٹ اور بزدلی کا وہ آخری مرحلہ سمجھتی ہے، جو براہ راست جنگ سے فرار اختیار کرتا ہے، مگر عوام اور نہتے شہریوں کے خلاف اس طرح جرائت کرتا ہے اور عام شہریوں کے قتل عام سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
امارت اسلامیہ اس جرم کے مرتکبین سے سختی سے نمٹے گی اور اپنے مظلوم ملت کا انتقام ضرور اس سے لے گا۔ ان شاءاللہ تعالی
ہم انسانی تنظیموں کو بھی بتلاتے ہیں کہ دشمن کے اس گھناونے اعمال کی مذمت کریں،اس کی تفتیش کریں اور مرتکب افراد کے خلاف مؤقف اختیار کریں۔
قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ
23 شوال المکرم 1442 ھ ق
14 جوزا 1400 ھ ش
04 جون 2021 ء