دشمن کے حالیہ جعل ساز کوششوں اور پروپیگنڈے کے بابت ترجمان کی وضاحت

جب ملک کے طول وعرض میں مزدور دشمن کو ذلت آمیز شکست اور رسوائی کا سامنا ہوا، ہزاروں فوجیوں نے پشت پھیر دی ، امارت اسلامیہ سے آملے اور تقریبا دو سو اضلاع کے مراکز سے دشمن کی موجودگی کا صفایا کروایا گیا۔ اب دشمن نے امارت اسلامیہ کے خلاف پروپیگنڈہ، جعل ساز کوششوں اور […]

جب ملک کے طول وعرض میں مزدور دشمن کو ذلت آمیز شکست اور رسوائی کا سامنا ہوا، ہزاروں فوجیوں نے پشت پھیر دی ، امارت اسلامیہ سے آملے اور تقریبا دو سو اضلاع کے مراکز سے دشمن کی موجودگی کا صفایا کروایا گیا۔ اب دشمن نے امارت اسلامیہ کے خلاف پروپیگنڈہ، جعل ساز کوششوں اور ناکام ہتھکنڈوں کو بروئے کار لایا ہے،جس کے بارے میں درج ذیل وضاحت کرتے ہیں۔
• حالیہ دنوں سوشل میڈیا میں ایسے جلیب اسناد، جعلی بیانات، انتباہ خط اور مختلف اوراق شائع کیے جارہے ہیں، یہاں تک کہ بض علاقوں میں پملٹ کی صورت میں پھیلائے جارہے ہیں،جن میں عوام پر پابندیاں لگانے،عوام کو دھمکیاں دینے، خواتین سے متعلقہ قوانین کی وضاحت کی جارہی ہیں، عوام کی زندگی کے حوالے سے داڑھی کے متعلق، عوام کے آمدورفت حتی عوام کی لڑکیوں کی شادی کے متعلق وغیرہ مسائل کے بارے میں بےبنیاد دعوے شائع کیے جارہے ہیں۔
• اسی طرح چند جعلی ویڈیوز، یا چند سالہ پرانی ویڈیوز کے مناظر،جن میں اکثریت داعش ملیشا کے جرائم منعکس ہوئے ہیں، سامنے آرہے ہیں اور ایسا نظارہ پیش کررہا ہے کہ گویا یہی موجودہ وقت کی ہے اور امارت اسلامیہ کے مجاہدین ایسے اعمال انجام دے رہے ہیں۔
• نیز دشمن کی جانب سے مفتوحہ اضلاع میں عوام کے خلاف امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی طرف سے خدانخواستہ ناروا سلوک کے متعلق دعوے کیے جارہے ہیں، پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،جسے میڈیا کے حوالے کیا جارہا ہے۔
• اس کے علاوہ دشمن کی جانب سے روزانہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سینکڑوں افراد کے نقصانات کے بےبنیاد دعوے کیے جارہے ہیں، یا مفتوحہ اضلاع پر دوبارہ قبضہ کرنے کے بارے میں غلط رپورٹیں شائع کیے جارہے ہیں۔
امارت اسلامیہ درج بالا تمام افواہات کی تردید کرتی ہے،کسی بھی مقام پر عوام کے خلاف ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دی جائیگی،تاکہ اپنی مرضی سے قوانین عوام پر لاگو کریں یا عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیں، اسی طرح خواتین اور مردوں کے حوالے سے کوئی برا سلوک کیا گیا اور نہ ہی کسی کو اجازت ہوتی ہے۔
دشمن کی جانب سے درج بالا تمام پروپیگنڈہ صرف اپنی گھبراہٹ کو قابو کرنے، عوام کے ذہنوں کو کسی اور جانب مبذوال کروانے اور اپنے مسلسل ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر انجام ہورہے ہیں۔
ہم تمام میڈیا، سماجی کارکنوں اور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح پروپیگنڈانہ فریب و دھوکہ میں نہ پڑیں، بلکہ اپنے مجاہد بھائیوں پر اعتماد رکھیں۔
اگر ہم کچھ شائع کرتے ہیں، وہ تمام ہمارے سرکاری یا ان ذرائع سے ہوگی،جس کے ذریعے ہم 20سالوں کے دوران ذرائع ابلاغ سے رابطے میں رہے، اس کے علاوہ اضافی اور نامعلوم چینلز سے نشر ہونیوالے والے مواد پر یقین مت کیجیے۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ
02 ذی الحجہ 1442 ھ ق
21 سرکان 1400 ھ ش
12 جولائی 2021 ء