سپین بولدک میں سینکڑوں افراد کے لاپتہ اور قتل کے پروپیگندے کے متعلق ترجمان کا بیان

کئی روز سے غلام دشمن کے پروپيگنڈہ چینل، ترجمان نیز ڈنڈورہ پیٹنے والے عناصر افواہ پھیلا رہا ہے کہ گویا امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندہارضلع سپین بولدک پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں ہتھیار ڈالنے والے افراد کے قتل اور گرفتاری کا عمل شروع کیا وغیرہ افواہات۔ ہم اس پروپیگنڈے کو سختی سے […]

کئی روز سے غلام دشمن کے پروپيگنڈہ چینل، ترجمان نیز ڈنڈورہ پیٹنے والے عناصر افواہ پھیلا رہا ہے کہ گویا امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندہارضلع سپین بولدک پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں ہتھیار ڈالنے والے افراد کے قتل اور گرفتاری کا عمل شروع کیا وغیرہ افواہات۔
ہم اس پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، مجاہدین نے ضلع سپین بولدک کے مرکز پر قبضہ کرنے کے بعد تمام سرنڈر ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کیساتھ اچھا سلوک کیا اور وہاں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
البتہ بولدک کے آس پاس ذاتی دشمنی کی بنیاد پر دو افراد قتل ہوئے ،جن کے قاتلوں اور مقدمہ کی تحقیقات کے متعلق ہماری کاروائی جاری ہے۔
چونکہ علاقے میں مجاہدین کی جانب سے گرفتاریوں کی بنیاد افواہات پھیلائے جارہے ہیں،لہذا ہم انسانی اور بین الاقوامی اداروں اور میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ حقائق کو منظرعام پر لانے کے لیے سپین بولدک کا دورہ کریں، ہم ان کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے، وہ ثابت کرکے دکھا دے کہ کس علاقے میں کون قتل ہوا ؟
قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ
14 ذی الحجۃ 1442 ھ ق
02 اسد 1400 ھ ش
24 جولائی 2021 ء