غور وروزگان فتح، صوبائی گورنر واعلی حکام سمیت سنگڑوں کمانڈوز سرنڈر

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے روزگان وغور صوبوں کو فتح کردیا۔ اطلاعات کے طمابق جمعہ کے روز صوبہ غور کا صدر مقام فیروزکوہ میں گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹر اور تمام ملحقات فتح اور درجنوں اہلکاروں نے اسلحہ سمیت مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ روزگان کا صدر مقام ترینکوٹ […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے روزگان وغور صوبوں کو فتح کردیا۔

اطلاعات کے طمابق جمعہ کے روز صوبہ غور کا صدر مقام فیروزکوہ میں گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹر اور تمام ملحقات فتح اور درجنوں اہلکاروں نے اسلحہ سمیت مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ روزگان کا صدر مقام ترینکوٹ شہر میں گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹر اور تمام مراکز فتح، اور درجنوں اہلکاروں نے مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

اطلاع کے مطابق صوبہ ہرات میں ظفر نامی اہم یونٹ فتح اور 300 کمانڈوز اسلحہ سمیت مجاہدین سے آملے۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نیو میں دشمن کا اخری یونٹ اور ائیربیس فتح، صوبائی گورنر، صوبائی پولیس چیف سمیت اعلی حکام نے اسلحہ سمیت مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

آمدہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے رات صوبہ قندہار کے تختہ پل اور دامان اضلاع بھی فتح اور دشمن نے ائیربیس کی طرف فرار کی راہ اپنالی۔