ملک میں حالیہ حالات اور تحولات کے بارے میں امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

وطن عزیز میں حالیہ پیش رفت اور تحولات کے بارے میں درج ذیل نکات کا  اعلان کرتے : ۱:   جو علاقے یا  صوبے امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں آجاتے ہیں، یہ دراصل عوام میں امارت اسلامیہ کی محبوبیت اور مقبولیت کی علامت ہے، کیونکہ اتنے عظیم اور تیزترین پیشرفت طاقت کے ذریعے نہیں آسکتی ہے، […]

وطن عزیز میں حالیہ پیش رفت اور تحولات کے بارے میں درج ذیل نکات کا  اعلان کرتے :

۱:   جو علاقے یا  صوبے امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں آجاتے ہیں، یہ دراصل عوام میں امارت اسلامیہ کی محبوبیت اور مقبولیت کی علامت ہے، کیونکہ اتنے عظیم اور تیزترین پیشرفت طاقت کے ذریعے نہیں آسکتی ہے، درحقیقت اللہ تعالی کی نصرت اور ہماری قوم کا عظیم اور وسیع  ترحمایت  ہے،جس کا ہم نے قولا اور عملا شکر ادا کرنا چاہیے۔

۲:  امارت اسلامیہ ایک بار پھر اپنے ہموطنوں کو یقین دہانی کرواتی ہے کہ معمول کے مطابق ان کے جان ومال اور عزت کی حفاظت کی جائے گی اور اپنے عزیز ملت کے لیے پرامن ماحول مہیا کریں گے۔ کسی کو اس بارے میں تشویش نہیں کرنا چاہیے۔

۳:  مجاہدین کو قومی خزانے (بیت المال) سے بہت احتیاط کرنی چاہیے۔ قومی اثاثہ جات، سرکاری عمارتیں، سرکاری عمارتوں سے منسلک سامان، پارک، سڑک،پل وغیرہ تمام امانت اور قوم کا مال ہے،ان میں ذاتی تصرف اور لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے،بلکہ ان کی سخت حفاظت کی جائے۔

۴:  وہ تمام افراد، جنہوں نے ماضی میں غاصبوں کیساتھ کام اور تعاون کیا ، یا اب کابل کرپٹ انتظامیہ کی صف میں کھڑے ہیں،ان کے لیے  امارت اسلامیہ کے دروازے کھلے اور عام معافی کا اعلان کرتی ہے، ہم ایک بار پھر سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے اپنی قوم اور ملک کی خدمت کریں۔

۵ :  جو فوجی اور سول افراد امارت اسلامیہ کی صف میں شامل ہورہے ہیں، امارت اسلامیہ مستقبل میں ان کے لیے اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرنے کے لیے مناسب شرائط فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے،تاکہ  ان کی صلاحیتوں سے قوم اور ملک کی خدمت کی خاطر مناسب نفع اٹھایا جاسکے،اس بارے میں کوئی تشویش نہ کریں۔

۶ :  جن علاقوں پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے، وہاں عوام معمول کے مطابق روزمرہ زندگی کے امور کو جاری  رکھے، خاص طور پر سرکاری ادراے، چاہے وہ تعلیمی، صحت اور یا سماجی و ثقافتی ہو، کوئی شخص بھی اپنا علاقہ اور ملک کو چھوڑنے کی فکر نہ کریں،اپنے معمول کی زندگی کو  جاری و ساری رکھے، ہماری قوم اور ملک کو خدمات کی ضرورت ہے،افغانستان سب کا مشترک گھر ہے، سب مل کر اسے آباد اور اس کی خدمت کریں گے۔

۷ : حالیہ دنوں میں کابل انتظامیہ  نےبےبنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کیا ہے، بعض ممالک اور عالمی تنظیموں کو غلط معلومات فراہم کررہی ہے، وہ جرائم جو کابل انتظامیہ یا اس سے متعلقہ اینٹلی جنس عناصر نے انجام دی ہو،اسے امارت اسلامیہ کے مجاہدین سے جوڑ دیجاتی ہے۔اس کے ساتھ وقتا فوقتا امارت اسلامیہ کے نام  یا امارت اسلامیہ کے رہنماؤں اور ذمہ داران کے نام سے جعلی اعلامیے اور بیانات جاری کرتے ہیں۔  ایسے جھوٹ اور من گھڑت پروپیگنڈے کرتے ہیں، جسے عقل اور منطق تسلیم نہیں کرتا۔ کبھی کہتا ہے کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین عوام کو مجبور کرتے ہیں،تاکہ اپنی بیٹیوں کی جلد شادی کروادیں، یا ان کی شادیاں مجاہدین سے کروا دیں، کبھی کہتا ہے مجاہدین عوام کو قتل، قیدی اور قیدیوں کو مار ڈالتے ہیں وغیرہ الزامات لگاتے ہیں، جو من گھڑت اور بےبنیاد ہیں۔

۸ :  امارت اسلامیہ کو کسی کی ذاتی جائیداد سے غرض نہیں ہے،( کسی کی گاڑیوں، زمین، مکانوں، مارکیٹوں اور دکانوں سے کوئی کام نہیں) بلکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

۹ : جو افراد حال ہی میں دشمن کے پروپیگنڈوں سے متاثر ہوئے ہیں، ملک میں نقل مکانی کرچکے ہیں،یا بیرونی ممالک جاچکے ہیں،اگر سرکاری افراد ہیں یا غیر سرکاری، وہ دوبارہ اپنے گھروں اور علاقوں کو لوٹ جائے، ہماری طرف سے کوئی مشکل نہیں، ہم ان کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کریں گے۔

۱۰ :  امارت اسلامیہ اپنے مجاہدین کو حکم دیتی ہے اور ایک بار پھر ہدایت کرتی ہے کہ کوئی بھی بغیر اجازت کے کسی کے گھر داخل نہ ہوجائے، کسی کے جان کو نقصان نہ پہنچائے، کسی کے مال اور عزت کو صدمہ نہ پہنچا دے، بلکہ ان کی حفاظت کریں۔

۱۱ : ہوسکتا ہے دشمن نے چند افرادکو  مجاہدین کے نام سے عوام کو ہراساں کرنے یا تکلیف پہنچانے کی ذمہ داری سونپ دی ہو، اس بارے میں عوام اور شہری مجاہدین سے تعاون کریں، اگر ایسے افراد کو دیکھے گئے، تو فی الفور سمع شکایات کے ذمہ داران کو اطلاع دیں۔

۱۲  : تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ معمول کے مطابق اپنے امور کو جاری رکھے، اپنی قوم کی خدمت کریں،  امارت اسلامیہ ان کے کاروبار کے لیے پرامن اور مناسب ماحول فراہم کرے گا،اس بارے میں امارت اسلامیہ حسب توفیق تعاون کرے گی ۔

۱۳  : ہم تمام پڑوسی ممالک کو ایک بار پھر یقین دلاتے ہیں کہ ہماری طرف سے انہیں مشکلات  پیش نہیں ہوگی، وہ مطمئن  رہے، اسی طرح سب کو  یقین دلاتے ہیں،کہ سفارتکاروں، سفارتخانوں، قونصل خانوں اور فلاحی اداروں کے کارکنوں کو چاہے ملکی یا غیرملکی ہو، انہیں باور کرواتے ہیں، کہ ان کے لیے نہ صرف امارت اسلامیہ کی جانب سے مسائل  پیش ہونگے،بلکہ ان کی سلامتی کے لیے پرامن ماحول کو سازگار کریں گے۔ ان شاءاللہ تعالی

امارت اسلامیہ افغانستان

۰۴ محرم الحرام ۱۴۴۳  ھ ق

۲۲ اسد ۱۴۰۰  ھ ش

۱۳  اگست ۲۰۲۱  ء