کابل شہر میں جنگ نہ کرنے کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

چونکہ اللہ تعالی کی نصرت اور ہماری قوم کی وسیع  ترحمایت سے الحمدللہ ملک کے تمام علاقے امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں آچکے ہیں،جو ہماری قوم کے لیے ایک عظیم کامیابی ہے،جس کی ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ مگر ملکی دارالحکومت کابل چونکہ بہت بڑا اور گنجان آباد شہر ہے،لہذا امارت اسلامیہ کے مجاہدین  […]

چونکہ اللہ تعالی کی نصرت اور ہماری قوم کی وسیع  ترحمایت سے الحمدللہ ملک کے تمام علاقے امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں آچکے ہیں،جو ہماری قوم کے لیے ایک عظیم کامیابی ہے،جس کی ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مگر ملکی دارالحکومت کابل چونکہ بہت بڑا اور گنجان آباد شہر ہے،لہذا امارت اسلامیہ کے مجاہدین  طاقت یا جنگ کے ذریعے شہر میں داخل ہونے کا  ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ کابل شہر میں پرامن طور پر داخل ہونے کے لیے مخالف فریق سے بات چیت جاری ہے، تاکہ منتقلی کا عمل باامن اور مطمئن طور پر مکمل ہوجائے، کسی کےجان و مال اور عزت کو نقصان نہ پہنچے اور اہلیاں کابل کی زندگی بھی کسی مسئلے اور خطرے سے روبرو نہ ہوجائے۔

امارت اسلامیہ اپنی تمام فورسز کو ہدایت دیتی ہے کہ کابل کے دروازوں میں مقیم رہے، شہر میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔

اسی طرح منتقلی عمل کے مکمل ہونے تک کابل شہر کا امن و امان مخالف فریق کو راجع ہے،جسے برقرار رہنا چاہیے۔

ایک بار پھریاد آوری کرتے ہیں کہ امارت اسلامیہ کسی کے ساتھ انتقامی کاروائی کی سوچ میں نہیں ہے،جنہوں نے کابل انتظامیہ کی فوجی اور سول شعبوں میں فرائض منصبی انجام دی ہو،ان تمام کے لیے عام معافی اور امن ہے، کسی کے ساتھ انتقامی سلوک نہیں برتایا جائےگا، سب اپنے ملک، اپنی جگہ اور اپنے گھر میں رہے اور ملک سے نکلنے کی کوشش نہ کریں۔

ہم  چاہتے ہیں کہ مستقبل کے اسلامی  نظام میں تمام افغان، مختلف فریق اور طبقات  شامل ہوں،ایک ایسی  ذمہ دار حکومت ہو، جو سب کے لیے خدمتگار اور قابل قبول ہو۔ ان شاءاللہ

امارت اسلامیہ افغانستان

06 محرم الحرام 1443 ھ ق

24 اسد 1400 ھ ش

15 اگست 2021 ء