کابل شہر میں مجاہدین کے داخل ہونےکی ضرورت کے متعلق امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ نے صبح ایک اعلامیہ جاری کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری فورسز کابل سے باہر ہے اور ہم کابل میں فوجی طریقے سے داخل ہونا نہیں چاہتے۔ مگر اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کابل شہر میں پولیس اسٹیشنز خالی پڑ گئے ہیں، پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی فرائض انجام دینے کو خیرباد کہہ […]

امارت اسلامیہ نے صبح ایک اعلامیہ جاری کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری فورسز کابل سے باہر ہے اور ہم کابل میں فوجی طریقے سے داخل ہونا نہیں چاہتے۔

مگر اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کابل شہر میں پولیس اسٹیشنز خالی پڑ گئے ہیں، پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی فرائض انجام دینے کو خیرباد کہہ دیا  ہے ، کابل انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکار چلے گئے ہیں۔

اسی لیے خدانخواستہ کابل میں لوٹ مار نہ ہوجائے، ناجائز فائدہ اٹھانے والے افراد عوام کو نقصان اور صدمہ نہ پہنچ جائیں،تو  امارت اسلامیہ نے اپنی فورسز کو حکم دیا کہ کابل کے ان علاقوں میں داخل ہوجاؤ، جہاں سے دشمن فرار اور علاقےجات لوٹ مار کے خطرے سے روبرو ہے۔

لہذا اہلیاں کابل مجاہدین سے کسی قسم کے خوف کا احساس نہ کریں، ہماری فورس بہت آسانی سے  کابل شہر میں داخل ہوجائیگی، کسی  سے بھی چھیڑچھاڑ نہیں  کی جائیگی، سرکاری، فوجی اور سول عہدیدارمطمئن رہے، ان کے ساتھ کسی کا  بھی کام نہیں ہے، کسی مجاہدین کو اجازت نہیں ہے کہ کسی کے گھر میں داخل ہوجائے، یا عوام کو تکلیف پہنچا دے اور یا کسی کے تنگ اور  اذیت کا سبب بن جائے۔

امارت اسلامیہ افغانستان

06 محرم الحرام 1443 ھ ق

24 اسد 1400 ھ ش

15 اگست 2021 ء