انگریز استعمار سے ملک کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

آج سے ایک سو دو سال قبل 28 اسد 1298 ھ ش بمطابق 19 اگست 1919ء افغان مجاہد قوم نے انگریز استعمار سے 80 سالہ جہادی مزاحمت کے نتیجے میں آزادی حاصل کی۔ اس وقت برطانوی سلطنت نے دنیا کے وسیع ترین رقبے پر  پنچے گاڑھ رکھے تھے  اور مقبوضہ علاقوں میں سورج غروب نہیں […]

آج سے ایک سو دو سال قبل 28 اسد 1298 ھ ش بمطابق 19 اگست 1919ء افغان مجاہد قوم نے انگریز استعمار سے 80 سالہ جہادی مزاحمت کے نتیجے میں آزادی حاصل کی۔

اس وقت برطانوی سلطنت نے دنیا کے وسیع ترین رقبے پر  پنچے گاڑھ رکھے تھے  اور مقبوضہ علاقوں میں سورج غروب نہیں ہوتا۔

مگر افغان مجاہدین قوم نے اپنے مجاہد علماء کی قیادت میں اس مغرور سلطنت کیساتھ ایسا تاریخی مقابلہ کیا کہ افغانستان سے مار بھگانے کے بعد اس کی حکمرانی کے وسیع ترین رقبے کو موجودہ برطانیہ کے جغرافیہ تک محدود کردیا۔

افغان مجاہدین کے ہاتھوں برطانوی سلطنت بکھر گئی، جسے صدی کی عظیم تبدیلی سمجھی گئی اور دنیا کے کافی سارے محکوم اقوام  اسی تبدیلی کی برکت سے استعمار کے فتنے سے بچ گئے۔

افغانوں کے ہاتھوں برطانوی سلطنت کی سرنگونی کے بعد  سویت سلطنت نے افغانستان کی مقدس زمین پر یلغار کی، مگر انہیں بھی جہاد اور مزاحمت سے وہ عبرتناک سبق سکھلا گیا کہ عظیم روسی اتحاد( سوویت یونین) کا نام دنیا کے نقشے سے محو  اور اس کے مقبوضہ تمام ممالک آزاد ہوگئے۔

خوش قسمتی سے ہم آج انگریز استعمار سے اپنی آزادی کی سالگرہ ایسے حال میں منا رہے ہیں کہ عین وقت دنیا کے ایک اور مغرور قوت امریکہ کو بھی جہادی جدوجہد کے ذریعے ناکام اور افغانستان کی مقدس سرزمین سے پسپائی پر مجبور کردیا۔

یہ ایک الہی نصرت ہے،جس نے افغانوں کے مانند بےبس مسلمانوں کے ہاتھوں  تین صدیوں میں دنیا کے تین مغرور سلطنتوں کو یکےبعدیگرے ناکام اور اپنی سرزمین سے نکال دیے۔

افغانوں کے لیے یہ فخر کا مقام ہے کہ اس کا ملک آج امریکی جارحیت سے بھی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہے  اور یہ فخر الہی نعمت ہے،جس کا شکر بجا لانا سب افغانوں پر واجب ہے۔ اس نعمت کا شکر  اپنے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اس کے زیرسایہ  اپنے ملک کی تعمیرنو اور خوشحالی  کے لیے اتحاد اور خلوص کیساتھ کام کرنا ہے۔

اللہ تعالی سے اس عظیم آرمان  کی تکمیل میں  اپنے مسلمان قوم کےلیے کامیابی کی التجا کرتے ہیں۔

والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

11 محرم الحرام 1443 ھ ق

28 اسد 1400 ھ ش

19 اگست 2021 ء