نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
پرسوں(بدھ کےروز) کابل شہر کے دشت برچی کے علاقے میں ایم ایس ایف کے ہسپتال پر حملہ ہوا،جس میں بہت سارے مظلوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو جان بوجھ کر بےدردی سے شہید کردیےگئے ،ایک بہت بڑا جرم کیا گیا۔ اسی دن صوبہ ننگرہار میں جنازے میں ہونیوالا بم دھماکہ متعدد ہموطنوں کےلیے ہلاکت خیز […]
پرسوں(بدھ کےروز) کابل شہر کے دشت برچی کے علاقے میں ایم ایس ایف کے ہسپتال پر حملہ ہوا،جس میں بہت سارے مظلوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو جان بوجھ کر بےدردی سے شہید کردیےگئے ،ایک بہت بڑا جرم کیا گیا۔
اسی دن صوبہ ننگرہار میں جنازے میں ہونیوالا بم دھماکہ متعدد ہموطنوں کےلیے ہلاکت خیز ثابت ہوا۔
امارت اسلامیہ نے دونوں حادثات کی شدید مذمت کی اور واضح کردی کہ ایسے حادثات جرائم پیشہ اور مغرض فریق کا عمل ہے، جو نہتے انسانوں کے قتل عام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
مگر کابل انتظامیہ کے اعلی سطح عہدیداروں نے انہی جرائم امارت اسلامیہ کو منسوب کیےاور اس ضمن میں بہت جعل سازی، فوٹوشاپ اور فریبی حرکات کو بروئے کار لائی گئیں۔
امارت اسلامیہ ایک بارپھر وضاحت کرتی ہے کہ کابل دشت برچی کے المیہ میں کسی صورت میں بھی ملوث نہیں ہے اور اسے ایک خوفناک، غیراسلامی اور غیرانسانی عمل سمجھتی ہے اور اس مصیبت میں شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کیساتھ برابر کے شریک ہے۔
کابل المیہ کو درج ذیل وجوہات کی بناء پر امارت اسلامیہ براہ راست کابل انتظامیہ سے وابستہ چند مغرض عناصر کا عمل سمجھتی ہے۔
افغانستان میں جنگ اور بدامنی کے مرتکب افراد معلوم ہیں، وہ لوگ ہیں،جنہوں نے 19 سال سے عام شہریوں کا بےدردی سے قتل عام کیا،کمیونسٹ دور(خاد) کی طرح اب ایسے جرائم سے افغان مؤمن اور مجاہد عوام کے خلاف عوامی اور بین الاقوامی ذہنیت کو بھڑکانا چاہتا ہے،تاکہ اپنا امن مخالف مؤقف ظاہر کرنے کے لیے اسے بہانے کے طور پر استعمال کریں۔
امارت اسلامیہ ایک بار پھر تاکیدا وضاحت کرتی ہے کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کا کابل اور ننگرہار کے حملوں سے کسی صورت میں تعلق نہیں ہے، ہم دونوں حادثات کو جرم اور عظیم وحشت سمجھتے ہیں، ہسپتالوں، جنازوں اور عام تنصیبات پر حملے ہماری پالیسی کا کبھی بھی حصہ نہیں رہے۔
اس کے ساتھ ہی ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان حملوں کی سنجیدہ، شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیں،تاکہ ان جرائم کے مرتکب افراد کے سیاہ چہروں کو بےنقاب اور ان کا سختی سے احتساب کیا جائے۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ
22 رمضان المبارک 1441 ھ ق بمطابق 15 مئی 2020 ء
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔